20 دسمبر 2014 - 19:38
صیہونی جارحیت کا مقابلہ، نئی فوجی حکمت عملی تیار

تحریک حماس نے کہا ہےکہ اس نے صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے نئي فوجی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے کہا ہےکہ اس نے صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے نئي فوجی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ صیہونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ اسرائيل کی انٹلجنس رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہےکہ حماس نے پچاس روزہ حملوں کے بعد اسرائيل سے مقابلہ کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ صیہونی ذرایع کا خيال ہے کہ حماس صیہونی حکومت کے ساتھ آئندہ جنگ کی تیاریاں کررہی ہے اور اسی ھدف کے تحت سرنگوں کو مستحکم بنانے اور میزائل سسٹموں کی جدید کاری کا کام شروع کردیا ہے اور آئندہ جنگ میں ان کا استعمال کیا جائے گا۔ صیہونی اخبار نے یہ بھی لکھا ہےکہ حماس نے لانگ رینج اور درمیانی رینج کے میزائل بنالئے ہیں۔ اس اخبار نے دعوی کیا ہےکہ حماس اگر آئندہ جنگ ہوتی ہے تو اپنے جنگجو اسرائيلی شہروں میں بھیج کر اسرائيل کے اندر جنگ لڑے گي۔ ادھر حماس نے کہا ہےکہ غزہ پرصیہونی حکومت کی تازہ جارحیت پچاس روزہ جارحیت میں شکست کا تدارک کرنے کی کوشش ہے۔ حماس کے سینئر رہنما صلاح بردویل نے غزہ پرآج کے صیہونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اپنی شکست کا بدلہ لینے کےلئے بار بار غزہ پر بمباری کررہی ہے۔ واضح رہے صیہونی طیاروں نے جمعے کی رات کو جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے غزہ پر کئي میزائل برسائے تھے۔

.......

/169